نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کیلئے تعزیتی ریفرنس کل ہوگا

منگل 13 اکتوبر 2015 20:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظم لاہور میں تحریک پاکستان کے ممتاز کارکن ،دانشور،محقق،قانون دان فرزند اقبال ڈاکٹر جاوید اقبال مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحوم کی حیات و خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تعزیتی ریفرنس کل بدھ14اکتوبرکو ساڑھے دس بجے صبح منعقد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس تعزیتی ریفرنس کی صدارت تحریک پاکستان کے مخلص کارکن ،سابق صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان و چیئرمین نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے جبکہ گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ مہمان خاص ہوں گے ۔ ریفرنس سے کارکنان تحریک پاکستان اور دیگر مقتدر شخصیات بھی خطاب کریں گی۔ اس ریفرنس کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :