اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں پر بربریت،پاکستان کا شدید احتجاج، عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

اسرائیلی فورسز نے گزشتہ روز بچوں اور خواتین کو شہید کر دیا ہے، ایسی کارروائیوں سے مشرق وسطی کی صورت حال خراب ہوسکتی ہے پاکستان فلسطینیوں کی جدوجہد کی بھر پور حمایت جاری رکھے گا، ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ

منگل 13 اکتوبر 2015 20:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستان نے اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں پر بربریت کے خلاف شدید احتجاج بلند کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لیا جائے ،اسرائیلی فورسز نے گزشتہ روز بچوں اور خواتین کو شہید کر دیا ہے ایسی کارروائیوں سے مشرق وسطی کی صورت حال خراب ہوسکتی ہے،پاکستان فلسطینیوں کی جدوجہد کی بھر پور حمایت جاری رکھے گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے نہتے فلسطینیوں کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے ،حق خود ارادیت فلسطینیوں کابنیادی حق ہے،اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں آزاد فلسطین کے پرامن حل میں رکاوٹ ہیں،پاکستان فلسطینوں کی جدوجہد کی بھر پور حمایت کرتا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی بربربیت کا نوٹس لے اور انہیں معصوم فلسطینیوں عورتوں اور بچوں کو تشدد اور بربریت سے روکے،انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت فلسطینیوں کا بنیادی ہے ،پاکستان فلسطینیوں کی حق خود ارادیت کی حمایت پر اصولی موقف پر قائم ہے ۔