سانحہ صفوراکیس میں حکومتی لاپراوہی ،سیکورٹی اورفیس کی عدم فراہی پراسپیشل پراسیکوٹرنے ہائی پروفائل کیس کی پیروی نہ کرنے کی دھمکی دے دی

منگل 13 اکتوبر 2015 20:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) سانحہ صفوراکیس میں حکومتی لاپراوہی سامنے آگئی،سیکورٹی اورفیس کی عدم فراہی پراسپیشل پراسیکوٹرنے ہائی پروفائل کیس کی پیروی نہ کرنے کی دھمکی دے دی،سانحہ صفوراکیس میں سرکاری پراسیکیوٹرخان محمد برڑوکوحکومت سندھ کی طرف سے سیکورٹی ملی نہ ہائی پروفائل کیس کا معاوضہ،سانحہ صفوراکیس کے علاوہ خان محمد برڑو ولی بابرقتل کیس اورڈاکٹر ذوالفقارمرزاکے خلاف مقدمات میں بھی حکومتی پراسیکیوٹر ہیں،وزیراعلی سندھ کوارسال کردہ ایک درخواست میں سرکاری پراسیکیوٹرنے سیکورٹی اورمعاوضہ فراہم نہ کرنے کی شکایت کی،خان محمد برڑوکووزارت قانون سندھ کی طرف سے ڈآکٹرذوالفقارمرزاکے خلاف قائم دہشت گردی کے مقدمات کا20 لاکھ روپے معاوضہ بھی تاحال ادا نہیں کیاگیا،سانحہ صفورامیں حکومت کی جانب سے کیس کی پیروی پرخان محمد برڑونے حکومت سندھ کو سیکورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ عنوان :