کراچی میں 300سے زائد دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف ، خفیہ اداروں نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی

منگل 13 اکتوبر 2015 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) کراچی میں 300سے زائد دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ اداروں نے رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کردی۔شہر قائد میں300سے زائد دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ اداروں نے اعلٰی حکام کو رپورٹ ارسال کر دی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شہر میں10 کالعدم تنظیمیں کام کر رہی ہیں جن کے 66 کمانڈرز سرگرم عمل ہیں۔ ہر کمانڈر 5 سے6 دہشت گردوں پر مشتمل گروپ چلا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے کچھ دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کر رکھی ہے۔جبکہ چند کالعدم تنظیموں کو سیاسی اور رفاہی اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔ کچھ کالعدم تنظیمیں باہمی اشتراک سے کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :