کراچی؛سانحہ گلستان جوہر کی زمین کی ملکیت کے دو دعویدارسامنے آگئے

منگل 13 اکتوبر 2015 20:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) کراچی کے سانحہ گلستان جوہر کی زمین کی ملکیت کے دو دعویدار ہیں۔سانحہ گلستان جوہر کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ جس زمین پر جھگیاں قائم تھیں اس کی ملکیت کے دودعویدار ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق زمین کی ملکیت کا ایک دعویدار خود پولیس کا ڈی ایس پی ہے۔ شک ہے زمین بھی چائنہ کٹنگ کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی نے میڈیا کو بتایا کہ پلاٹوں کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے جس کا مقصد حتمی طور پر زمین کی نوعیت کا تعین کرنا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ کا مزید کہنا تھا اگر پلاٹ چائنا کٹنگ کے ذریعے حاصل کیا گیا ہوگا تو مزید ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی جائیں گی۔ایس ایس پی ایسٹ کیمطابق اب تک اس زمین کی ملکیت کے دو دعویدار سامنے آئے ہیں جس میں ایک پولیس کا ڈی ایس پی بھی ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا کہ واقعے کا مقدمہ قتل خطا کی دفعات کے تحت درج ہوگا۔