اب دھرنوں اور الزامات کی سیاست ختم ہو جانی چاہیئے : ایاز صادق

muhammad ali محمد علی منگل 13 اکتوبر 2015 19:55

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2015 ء) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ اب دھرنوں اور الزامات کی سیاست ختم ہو جانی چاہیئے ۔ تفصیلات کے مطابق این اے 122 کے ض٘نی الیکشن میں فتح حاصل کرنے والے مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ 2018 کا الیکشن بھی بھاری اکثریت سے جیتیں گے۔

(جاری ہے)

غلطیوں سے سبق سیکھ کر ان کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ میری فتح نے تحریک انصاف کا 56 ہزار جعلی ووٹوں کا دعوی غلط ثابت کردیا۔ عمران خان دھرنے کی سیاست چھوڑ کر پاکستان کی بات کریں۔ اب دھرنوں اور الزامات کی سیاست ختم ہو جانی چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :