پیپلز پارٹی نے اپنے دوراقتدارمیں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا،عوام اب ان سے تنگ آچکی ؛ سیکریٹری اطلاعات مسلم لیگ ن سندھ اسلم ابڑو

منگل 13 اکتوبر 2015 19:54

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم ابڑو نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو شکست نصیب ہوگی پیپلز پارٹی نے اپنے دوراقتدارمیں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا عوام اب ان سے تنگ آچکی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جیکب آبادمیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف وارڈز میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلع صدر محمد اکرم ابڑو،گل شیر ویسر ،فتح محمد ابڑواوردیگر نے بھی خطا ب کیا محمد اسلم ابڑو نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کا دور ختم ہوچکا ہے سندھ کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جیکب آبادمیں منتخب نمائندوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا منتخب نمائندوں اوران کے ساتھیوں نے ترقیاتی منصوبوں کے فنذ زمیں اربو ں روپے کی کرپشن کی ہے جلد کرپٹ عناصر کا گھیرا تنگ ہوجائے گا جیکب آباد کی عوام پینے کے میٹھے پانی سے محروم ہے صفائی کا کوئی نظام نہیں میونسپل کمیٹی کو پرائیویٹ لوگ چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے کروڑوں کی آمدنی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کے بجائے چند لوگوں کی تجوریوں میں جارہی ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیاب کریں