اسلام آباد،حضرت امام حسین کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب

موضوع کے شایان شان کوئی شخصیت اور حاضرین شریک نہ ہوئے

منگل 13 اکتوبر 2015 19:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) سید الشہداء حضرت امام حسین کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کے سلسلے میں گزشتہ روز کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی کی دعوت پر ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرنا تھی لیکن قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس متبرک کانفرنس میں نہ ہی وزیراعظم آزاد کشمیر شریک ہوئے اور نہ ہی ڈاکٹر غضنفر مہدی کے علاوہ کانفرنس کے موضوع کے شایان شان کوئی شخصیت اور حاضرین شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے لئے دو سو افراد کے کھانے کا اہتمام کیا گیا جس کے اخراجات آزاد حکومت نے برداشت کئے۔ لیکن کانفرنس میں شرکاء کی تعداد صرف 25 تھی۔ یہ نہ صرف آزاد کشمیر کے خزانے پر بوجھ رہی بلکہ نواسہ رسول کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے ثواب حاصل کرنے کی بجائے میزبان اور مہمان کی عقیدت کا انداز ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :