قدرتی آفات کے نقصانات سے بچاؤ کا عالمی دن

الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت زلزلہ اور سیلاب کے شہدا ء کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام زلزلہ زدہ علاقوں میں تعمیر نو کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا

منگل 13 اکتوبر 2015 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) قدرتی آفات کے نقصانات سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پروگرام کے تحت زلزلہ اور سیلاب کے شہدا کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔قدرتی آفات کے نقصانات سے بچاؤ کا عالمی دن 13 اکتوبر 1978 سے منایا جا رہا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے الخدمت کے رضارکاروں سمیت دنیا بھر کے رضاکاروں کو زلزلہ زدہ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خدمات سر انجام دینے خراج تحسین پیش کیا گیااور زلزلہ زدہ علاقوں میں تعمیر نو کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اِس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں آنے والاقیامت خیز زلزلہ قوم کے لئے ایک کڑا امتحان تھا۔

(جاری ہے)

الخدمت فاؤنڈیشن نے انتہائی مشکل حالات میں زلزلہ زدگان کی بھر پور مدد کرکے خدمات کی ایک نئی تاریخ رقم کی اور 2005 ء کے زلزلے میں ریسکیو ،ریلیف اور ری ہیبلیٹیشن تمام مراحل میں خود کو پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارے کے طور پر منوایا۔

محمد عبد الشکور نے کہا کہ2015 کا سیلاب بھی تبا کن تھا اور متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور متاثرین کی بحالی ایک مشکل اور صبر آزما مرحلہ تھا ۔الخدمت کا عزم تھا کہ متاثرین کی مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی اور اِسی عزم کی تکمیل کے لئے زلزلے کے بعد تعمیر نو کا آغازکیا اور الخدمت نے باغ ،راولا کوٹ اور اٹک میں یتیم بچوں کے لئے اقامتی ادارے ”آغوش الخدمت “ سمیت آرامشین پراجیکٹ،سائبان پراجیکٹ ،تعمیراتی سامان کی فراہمی،بلاک مشین،ماڈل ہاؤس،فراہمی آب پراجیکٹ،مساجد کی تعمیر و مرمت ،ہائڈروپاورپلانٹ کے منصوبوں کے ذریعے متاثرین کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ۔

الخدمت کے صدر نے کہا کہ ہم نے 2015 کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے بھی بحالی کا کام شروع کر رکھا ہے ،خدانخواستہ آئندہ ایسی کسی نا گہانی آفت کی صورت میں منصوبہ بندی اور زیادہ نقصان سے بچنے کے لئے معیاری منصوبہ بندی کی اشد ضرورت ہے۔ وہ تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں جن کی انتھک محنت سے ہزاروں لاکھوں متاثرین کے لئے ریلیف ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہی وہ ادارہ ہے جس نے قدرتی آفات کے لیے کام کیا ،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے2,870 سے زائد ولینٹیئر اپنی خدمات سرانجام دے ہیں ۔

11 بوٹس، 34 سے زائد ایمبیولینسز جبکہ67 سے زائد بڑی گاڑیوں نے حصہ لیا۔ سیلاب متاثرین کے لئے شیلٹر میں ابتک 2,085 ٹینٹس اور 5,000 کے قریب تارپولین تقسیم کی گئیں۔ 45,000 لوگوں کو پکا پکایا کھانا اور اور سات ہزار سے زائد لوگوں کو راشن تقسیم کیا گیا۔ میڈیکل میں 115 کے قریب میڈیکل کیمپس اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بھی اپنی خدمات کا سلسلہ جاری رکھااور اب مختلف جگہوں پر خیمہ بستیاں بنا کر بحالی کا کام جاری ہے

متعلقہ عنوان :