احسن اقبال کی سینٹ میں اقتصادی راہداری منصوبے پر بریفنگ،اپوزیشن کا واک آؤٹ

میری مکمل بات سنے بناء ہی اراکین کا اٹھ کر چلے جانا جمہوریت کی نفی ہے،وفاقی وزیر غصے میں آگئے

منگل 13 اکتوبر 2015 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے پلاننگ احسن اقبال کا اقتصادی راہداری کی تفصیلات سینٹ میں بتانے کے دوران سینٹ میں اپوزیشن اراکین نے واک آؤٹ کر دیا جس پر احسن اقبال نے شدید غصے کی حالت میں چیئرمین سینٹ رضا ربانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری مکمل بات سنے بناء ہی اراکین کا اٹھ کر چلے جانا جمہوریت کی نفی ہے اور اگر 1999ء میں ہماری جمہوری حکومت پر پرویز مشرف شب خون نہ مارتے تو 2002ء تک یہ روٹ مکمل ہو جاتا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں چیئرمین سینٹ کے کہنے پر قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفر الحق
اراکین کو منا کر واپس لے آئے۔