اقتصادی راہداری منصوبہ جیسا تھا ویسا ہی رہے گا کوئی تبدیلی نہیں ہوگی،احسن اقبال

توانائی منصوبوں پر زیادہ توجہ دی جا رہی ہے،چار شعبوں میں مزید کام کیا جائے گا ،وفاقی وزیر کا سینٹ میں اظہار خیال

منگل 13 اکتوبر 2015 19:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ جیسا آل پارٹیز کانفرنس میں 28 مئی 2015ء کو طے کیا گیا تھا ویسا ہی رہے گا، انہوں نے کہا کہ چار شعبوں میں مزید کام کیا جائے گا جس میں گوادر بندرگاہ کو جدید ترین بنانا ہے جبکہ دوسرا توانائی کے مسئلے کا حل نکالنا ہے اور ہماری اکانومی دس بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے ترقی نہیں کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ توانائی کے منصوبوں پر زیادہ توجہ اس لئے دی جا رہی ہے تاکہ وسائل میں اضافہ ہو سکے ہماری تو خواہش ہے کہ پورے ملک میں موٹروے کا جال بچھ جائے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پر اٹھنے والے اخراجات کو منہا کر دیا جائے تو بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے کچھ بچتا ہی نہیں ہے ہماری معیشت کی تباہی کی سب سے بری وجہ یہ ہے کہ وسائل کی دستیابی کے بناء ہی منصوبے اندھا دھند شروع کر دیئے گئے جبکہ تیسرا شعبہ انفراسٹرکچر کا شعبہ اور چوتھا شعبہ جو کہ صنعتی شعبہ کی ترقی ہے جس میں چین کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں

متعلقہ عنوان :