Live Updates

دھرنوں کی سیاست دوبارہ شروع ہوئی تو ملک میں آنیوالی سرمایہ واپس چلی جائے گی ،سردار ایاز صادق

چین نے سرمایہ روک دی تو کوئی بھی ملک پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری نہیں کریگا،ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے عمران خان آئیں مل کر تمام مسائل حل کریں،عمران سے گزارش کرتا ہوں سخت الفاظ استعمال کرنا چھوڑدیں قوم کے بچوں کی ایسی تربیت کریں جیسے اپنے بچوں کی جاتی ہے، صحافیوں سے گفتگو

منگل 13 اکتوبر 2015 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) این اے122 کے ضمنی الیکشن میں نو منتخب ایم این اے سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست دوبارہ شروع ہوئی تو ملک میں آنیوالی سرمایہ واپس چلی جائے گی ،چین نے سرمایہ روک دی تو کوئی بھی ملک پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری نہیں کریگا،ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، عمران خان آئیں مل کر تمام مسائل حل کریں،عمران سے گزارش کرتا ہوں سخت الفاظ استعمال کرنا چھوڑدیں ،قوم کے بچوں کی ایسی تربیت کریں جیسے اپنے بچوں کی جاتی ہے،منگل کے روز اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں کامیابی صرف مسلم لیگ (ن) کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی کامیابی ہے،ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے،ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ سیاسی قائدین کے بارے میں نازیبا زبان کا استعمال درست نہیں،میں چیئرمین تحریک انصاف سے گزارش کرتا ہوں کہ اپنی پریس کانفرنسوں اور جلسوں میں سخت الفاظ استعمال کرنا چھوڑ دیں اورقوم کے بچوں کو وہ تربیت دیں جیسے اپنے بچوں کودی جاتی ہے،پرانی باتیں چھوڑ کرنئے عزم کیساتھ ملک کی خدمت کرنی چاہیے،عمران خان انا کا مسئلہ چھوڑدیں،عمران بڑوں کی عزت کریں اور بچوں پر شفقت کریں،ایاز صادق نے کہا کہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں صرف تحریک انصاف کے ساتھ مقابلہ نہیں تھا بلکہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مقابلہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر سے فتح کے بعد مجھ پر اور میری جماعت پر این اے122 میں 56 ہزار جعلی ووٹوں کا الزام غلط ثابت ہوگیا ہے ،عام انتخابات میں عوام نے حقیقی طور پر مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا تھا اور ضمنی الیکشن میں بھی عوام نے دوبارہ شیر پر مہر لگا کر ثابت کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار سپیکر نے دو بار الیکشن لڑا ہے اور جیتا بھی ہے،انہوں نے عمران خان کو پیشکش کی ہے کہ وہ قومی مفاد میں حکومت کا ساتھ دیں ملک کے مسائل کو مل جل کر حل کریں،دھرنوں کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنا ہوگا اگر ملک میں دھرنے کی سیاست دوبارہ شروع ہوئی تو ملک سے سرمایہ کاری واپس چلے جائیگی ،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت خطے کے دیگر ممالک بھی سرمایہ کاری کیلئے رضا مند ہوگئے ہیں اگر چین کی سرمایہ کاری چلے گئی تو کوئی بھی ملک پاکستان کے ساتھ سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :