Live Updates

چوہدری سرور کی این اے 144 اوکاڑہ سے جیتنے والے ریاض الحق جج کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت

muhammad ali محمد علی منگل 13 اکتوبر 2015 19:45

چوہدری سرور کی این اے 144 اوکاڑہ سے جیتنے والے ریاض الحق جج کو تحریک انصاف ..

اوکاڑہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.13اکتوبر 2015 ء) چوہدری سرور نے این اے 144 اوکاڑہ سے جیتنے والے ریاض الحق جج کو تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 11 اکتوبر کو این اے 144 اوکاڑہ میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار ریاض الحق جج کی جانب سے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے امیدوار کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دے دی تھی۔

(جاری ہے)

فتح حاصل کرنے کے بعد کامیاب امیدوار ریاض الحق کا ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں 90 فیصد ووٹ تحریک انصاف کے ووٹرز کے پڑے ہیں اس لیے وہ کسی بھی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ حلقے کی عوام سے مشاورت کے بعد کریں گے۔ اس حوالے سے اب تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور نے ریاض الحق کو تحریک انصاف میں شمولیت کی باقائدہ دعوت دے دی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :