ہائیکورٹ کاامپورٹ کردہ ٹائلوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولی روکنے کا حکم ، ایف بی آر سے جواب طلب

منگل 13 اکتوبر 2015 19:44

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے امپورٹ کردہ ٹائلوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولی روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کے جواب طلب کر لیا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار وں کے وکیل نے موقف اپنایا کہ قانون کے تحت ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولی کے لئے اسیسمنٹ آرڈ رکے بغیر ریکوری کے نوٹس نہیں بھجوائے جا سکتے۔

ایف بی آر نے چین سے درآمد کی جانے والی ٹائلوں پرقانون کے برعکس طریق کار سے ہٹ کر ریکوری نوٹس بھجوائے ہیں اور ایف بی آر کا یہ اقدام غیر قانونی ہے ۔ فاضل عدالت نے امپورٹ کردہ ٹائلوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولی روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر کے چیئرمین ایف بی آر کو دو ہفتوں کیلئے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :