بھارت میں پوسٹ مارٹم سے عین قبل مردہ اچانک زندہ ہوگیا

منگل 13 اکتوبر 2015 19:16

بھارت میں پوسٹ مارٹم سے عین قبل مردہ اچانک زندہ ہوگیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) بھارت کے صنعتی شہر ممبئی میں ایک شخص کو مردہ قرار دے کر ڈاکٹروں نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا لیکن پوسٹ مارٹم سے عین قبل ’مردہ‘ اچانک زندہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے علاقے سائن کے ایک اسپتال میں پوسٹ مارٹم سے عین قبل ایک لاش کے زندہ ہونے کا منفرد واقعہ پیش آیا، لک مانیہ تلک اسپتال میں 42 سالہ شخص پرشانت کو پوسٹ مارٹم کے لئے لایا گیا اور پوسٹ مارٹم کا عمل شروع ہونے ہی والا تھا کہ پرشانت نے اپنی آنکھیں کھول کر ڈاکٹر اوراسپتال کے دیگر ملازمین کو حیرت میں ڈال دیا۔

اسپتال کے ڈین ڈاکٹر سلیمان مرچنٹ کے مطابق پوسٹ مارٹم کے لئے پولیس اسپتال میں لاش لے کر آئی اور کہا کہ ہم ایک مردہ لاش لائے ہیں جس کا پوسٹ مارٹم فوری طور پر ہونا ہے کیونکہ ہمیں وی آئی پی کی سیکیورٹی کے لیے جلدی جانا ہے اس لئے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرکو جلد بازی میں ہی چیک اپ کرنا پڑا جس کی وجہ سے یہ غفلت ہوگئی۔ ڈاکٹرسلیمان کا کہنا ہے کہ مریض کی حالت میں بہتری آرہی ہے جسے فی الحال آئی سی یو میں سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :