پاکستان اور ترکی دہشت گردی کا شکار ہیں، ایئر چیف کا بذاتِ خود آپریشنز میں حصہ لینا خوش آئند ہے
سینیٹ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین کی پی اے ایف بیس مصحف سرگودھا کے دورے کے موقع پر ترک پائلٹس سے گفتگو ، سینیٹ دفاع کمیٹی کے وفد کا پاک ترک مشترکہ فضائی مشقوں کا مشاہدہ، ترک پائلٹس سے اظہارِ یکجہتی
منگل 13 اکتوبر 2015 19:14
اسلام آباد/سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) سینیٹ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے پاکستان اور برادر دوست ملک ترکی کے مابین دفاعی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں، ترکی میں حالیہ بزدلانہ حملہ انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔ وہ منگل کو سینیٹ دفاعی کمیٹی کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان ایئرفورس بیس مصحف سرگودھا کے دورے کے دوران ترک پائلٹس سے گفتگو کررہے تھے ۔
پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فضائی مشقوں کا مشاہدہ کرنے کیلئے آمد پرسرگودھاایئربیس آمد پر ایئر وائس مارشل جواد اور ایئرآفیسر کمانڈنگ اینڈایئر کموڈر عامر کی جانب سے سینیٹ وفد کا پرجوش خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر وفد کو پاکستان ایئرفورس کی جانب سے دہشت گردی کے عفریت پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات پر بریفنگ دی گئی، سینیٹر مشاہد حسین نے پی اے ایف کی ملکی سالمیت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کو دفاعِ وطن کیلئے کلیدی نوعیت کا قرار دیا، سینیٹر مشاہد کا کہنا تھا کہ ایئرچیف مارشل سہیل امان کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی کیلئے بذاتِ خود آپریشنز میں حصہ لینا خوش آئند ہے،اس موقع پر انہوں نے جنگ ستمبر اوراکہتر کی جنگ کے تناظر میں ایئر فورس کے سربراہان ایئر مارشل اصغرخان، نورخان، ذوالفقارعلی خان کی اعلیٰ خدمات کواحسن الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.