پی ٹی اے اور ایف آئی اے کا مشترکہ چھاپہ،لاہور میں غیر قانونی گیٹ وے ایکسچینج پکڑا گیا،ایک ملزم گرفتار

ایک گیٹ و ے،16پورٹس، سی پی یو، سوئچز، سمز، مختلف کمپنیوں کی موڈیم ڈیوائس پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئیں

منگل 13 اکتوبر 2015 19:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی ٹیلی کام ٹریفک کے خلاف جاری مہم کے دوران لاہور میں ایک غیر قانونی گیٹ و ے پکڑ لیا۔ پی ٹی اے اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مشترکہ کارروائی کے دوران اچھرہ میں ایک شاپنگ سنٹر پرچھاپہ مارا جس کے نتیجے میں ٹیلی کام ٹریفک میں ملوث غیر قانونی گیٹ وے قبضے میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

پی ٹی اے کے جاری کردہ بیان کے مطابق چھاپے کے دوران ایک گیٹ و ے،16پورٹس اس کے علاوہ دیگر آلات سی پی یو، سوئچز، سمز، مختلف کمپنیوں کی موڈیم ڈیوائس پر مشتمل غیر قانونی ا یکسچینج قبضے میں لے لی گئی۔ وقوعہ سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیاہے جو کہ تفتیش کے لئے ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔گرے ٹریفک کے خلاف کامیاب چھاپے پی ٹی اے کی مسلسل مانیٹرنگ، عزم اور انتھک کوششوں سے ممکن ہوسکے ہیں تاکہ غیر قانونی ٹیلی کام کے کاروبار کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اور قومی خزانے کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :