Live Updates

ایاز صادق نے عمران خان کو سخت زبان کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیدیا

سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ضمنی انتخابات میں کا میابی کے حوالے سے منعقدہ تقر یب سے خطاب ،میڈیا سے گفتگو

منگل 13 اکتوبر 2015 19:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمران خان کو سخت زبان استعمال نہ کر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کی نشست جیتنے پر تحر یک انصاف کو ووٹرز لسٹوں پر اعتر اض نہیں جہاں ہارجاتے ہیں وہاں ’’دھاندلی ‘‘کا شور مچانا شروع کر دیتے ہیں ‘تحر یک انصاف اور عمران خان کو ’’انا اور ضد ‘‘کی سیاست چھو ڑ دینی چاہیے ‘اب کسی کو شک نہیں ہو نا چاہیے میرے حلقے میں2013میں بھی شفاف انتخابات ہوئے تھے ‘اگر دھر نوں اور دھاندلی کی سیاست بند کی جائے ورنہ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دیگر سر مایہ کاری متاثر ہوجائیگی ۔

وہ منگل کواچھر ہ میں اپنی ضمنی انتخابات میں کا میابی کے حوالے سے منعقدہ تقر یب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے بہت پہلے یہ کہہ دیا تھا کہ تحر یک انصاف اور عمران خان کی قسمت میں رونا لکھا ہے اور وہ اب بھی نتائج کو تسلیم کر نے کی بجائے دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عام انتخابات کے بعد میرے حلقے میں53ہزار ووٹوں کے جعلی ہونے کا دعوی کرتے رہے ہیں لیکن موجودہ ضمنی انتخابات میں میری کا میابی نے عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے عمران خان کے تمام الزامات جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب سخت زبان استعمال کر نا چھوڑ دینی چاہیے اور وہ قومی قیاد ت کے بارے میں وہ زبان استعمال کر یں جو انکے بچے آپ کے بڑوں کیلئے کر یں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر دھر نوں اور دھاندلی کی سیاست بند کی جائے ورنہ پاک چین اقتصادی راہداری سمیت دیگر سر مایہ کاری متاثر ہوجائیگی اور اگر اب کے بار پاکستان میں سر مایہ کاری رک گئی تو شاید پھر کبھی یہ موقعہ دوبارہ نہ آئے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف دوغلی سیاست کر رہی ہے کیونکہ جہاں صوبائی اسمبلی کی نشست پر تحر یک انصاف نے کا میابی حاصل کی وہاں دھاندلی کی بات نہیں کرتی ہے اور جہاں اسکو شکست ہوئی ہے وہاں دھاندلی کا شور مچا رہی ہے مگر قوم انکی دوغلی سیاست کے جھانسے میں نہیں آئیگی ۔ انہوں نے کہا نوازشر یف کی قیادت میں (ن) لیگ ملک اور قوم کی خدمت کرتی رہیگی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات