اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کا قتل عام قابل مذمت ہے ، عالمی برادری اسرائیلی حملے رکوائے ،معصوم فلسطینیوں کی ہلاکت سے مشرق وسطیٰ کے حالات مزید خراب ہوں گے

ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ کا اسرائیلی فوج کے نہتے فلسطینیوں پر مظالم پر مذمتی بیان

منگل 13 اکتوبر 2015 19:04

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان نے اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیلی حملے رکوانے میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اﷲ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ معصوم فلسطینیوں کی ہلاکت سے مشرق وسطیٰ کے حالات مزید خراب ہوں گے ، پاکستان فلسطین میں قیام امن کیلئے جدوجہد کی حمایت کرتا ہے ، اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہیں ، عالمی برادری اسرائیلی حملے رکوانے میں کردار ادا کرے

متعلقہ عنوان :