ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے‘ تمام منصوبوں میں شفافیت اور معیار برقرار رکھا جائے،کہ منصوبوں پر تیز رفتار پیش رفت اور نگرانی کا طریقہ کار قائم رہنا چاہیے

وزیراعظم نواز شریف کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی سے ملاقات میں گفتگو ، وزارت کے حکام کی استعداد کار بہتر بنانے اور ترقیاتی منصوبوں میں قومی خزانے کی بچت کے اقدامات پر احسن اقبال کی تعریف

منگل 13 اکتوبر 2015 19:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کے وزارت منصوبہ بندی کے حکام کی استعداد کار کو بہتر بنانے ، امور کی انجام دہی میں شفافیت اور ترقیاتی منصوبوں میں قومی خزانے کی بچت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے‘ تمام منصوبوں میں شفافیت اور معیار برقرار رکھا جائے۔

منگل کو وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے وزارت منصوبہ بندی اور ترقی کی کارکردگی اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعظم نواز شریف کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے ان کی وزارت کے حکام کی استعداد کار بہتر بنانے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حکام کی استعداد کار بہتر بنانے سے وزارت کی کارکردگی بہتر ہوئی، وزیراعظم نواز شریف نے امور کی انجام دہی میں وزارت کے شفاف طریقہ کار اور ترقیاتی منصوبوں میں قومی خزانے کی بچت کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں پر تیز رفتار پیش رفت اور نگرانی کا طریقہ کار قائم رہنا چاہیے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ تمام منصوبوں میں شفافیت اور معیار برقرار رکھا جائے۔