پی اوایف کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے یونیورسٹی کے لیے لائبریری اور بوائز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا

منگل 13 اکتوبر 2015 18:57

واہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء)پاکستان آرڈننس فیکٹری(پی اوایف ) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات ہلال امتیاز (ملٹری) نے یونیورسٹی کے لیے لائبریری اور بوائز ہاسٹل کا سنگ بنیاد رکھا۔ لائبریری کی تعمیر پر 66.25ملین روپے جبکہ بوائز ہاسٹل کی تعمیر کا تخمینہ 115.6ملین روپے لگایا گیا ہے۔ اس ہاسٹل میں دور دراز شہروں سے تعلق رکھنے والے 292طلباء کے لیے آرام دہ رہائش کی گنجائش ہو گی۔

(جاری ہے)

یہ ہاسٹل جدید رہائشی سہولیات سے لیس ہو گا جس میں جدید طرز زندگی کی تمام آسائشیں میسر ہو ں گی۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ نے یونیورسٹی انتظامیہ کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ بوائز ہاسٹل کی تعمیر سے یقینا طلباء کو آرام دہ رہائش جبکہ لائبریری کے قیام سے طلباء و طالبات کو علم کی پیاس بجھانے میں بھر پور مدد ملے گی۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف واہ کے وائس چانسلر انجینئر خلیق الرحمن شاد، فیکلٹی ممبران، پی او ایف کے سینئر افسران اور طلباء و طالبات موجود تھے۔