Live Updates

عمران خان کی مظفر گڑھ میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں عصمت دری کے بعد خاتون کی خود سوزی کی مذمت ،کراچی میں مٹی کا تودا گرنے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

`

منگل 13 اکتوبر 2015 18:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مظفر گڑھ میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں عصمت دری کے بعد ایک خاتون کی خود سوزی کی مذمت اور کراچی میں مٹی کا تودا گرنے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تحفظ کرنیوالے ہی لٹیرے بن جائیں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے مظفر گڑھ میں پیش آنیوالے واقعے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب محافظ لٹیرے بن جائیں عوام کا یہی حال ہوتا ہے گلو پولیس کے اہلکاروں نے سونیا سے زیادتی کی جس پر اس نے خود کو آگ لگا کر خود سوزی کر لی ایک اور ٹوئٹ میں عمران خان نے کراچی کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے غریب اور پسماندہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ دینا ہو گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :