صوفیائے کرام نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم پر گامزن کیا ،شاہ عبد الحق

منگل 13 اکتوبر 2015 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) جما عت اہلسنّت کے رہنماء علامہ شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ صوفیائے کرام نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو صراط مستقیم پر گامزن کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بزرگان دین نے ہمیشہ امن و سلامتی ،محبت و رواداری اور احترام انسانیت کا درس دیا ،معاشرے میں امن ومحبت فروغ دینے کیلئے صو فیا ئے کرام کی تعلیما ت مشعل راہ ہیں۔

یہ بات انہوں نے بچل شاہ بخاری علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کے موقع پر لائٹ ہاؤس گاڑی کھاتہ میں منعقدہ عظمت اولیا ء کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہی۔شاہ عبدا لحق نے مزید کہا کہ بزرگان دین کی بارگاہیں حصول برکت و سکون اور قبولیت کا ذریعہ ہیں اولیا ء کرام کی زندہ کرامت ہے کہ دنیا سے انتقال ہوئے سیکڑوں سال بعد بھی لوگو ں کے دلو ں میں ان کی محبت آج بھی موجودہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ تصوف حسن اعما ل ، اخلا ق حسنہ اور تقویٰ و پرہیز گاری کا نام ہے، شریعت پر عمل کئے بغیر طریقت کا حصو ل نا ممکن ہے۔ آ ج کے پر فتن بے راہ روی کے دور میں ضرورت اس بات کی ہے نئی نسل کو صوفیائے کرام کے سیرت و روشن کردار سے روشنا س کرایا جا ئے تاکہ معاشرے میں امن و اخوت اور رواداری کا جذبہ پروان چڑھ سکے ۔کانفرنس میں علما ء کرام ،ائمہ خطباء ،طلبہ کے ساتھ خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔