کراچی ،جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی فارمز جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا

منگل 13 اکتوبر 2015 18:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) ثانوی تعلیمی بورڈکے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ کے امتحانی فارمز برائے سال 2016کیلئے امتحانی فارمز جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے۔ 15-10-2015 تا 13-11-2015بغیر لیٹ فیس، 16-11-2015 تا 30-11-2015 سو روپے لیٹ فیس، 01-12-2015 تا 11-12-2015 دو سو روپے لیٹ فیس، 14-12-2015تا 23-12-2015پانچ سو روپے لیٹ فیس، 28-12-2015 تا 08-01-2016آٹھ سو روپے لیٹ فیس، 11-01-2016 تا 15-01-2016بارہ سو روپے لیٹ فیس، 18-01-2016 تا 22-01-2016پندرہ سو روپے لیٹ فیس اور 25-01-2016 تا 29-01-2016اٹھارہ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ ، امتحانی فارمز نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک لمیٹڈ، عسکری کمرشل بینک اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ بورڈ آفس بوتھ سے 13اکتوبر 2015سے دستیا ب ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہ فارم بورڈ کے امتحانی اسٹور سے بھی دستیاب ہوں گے جو سیکرٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈر کے ذریعے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔سائنس و جنرل گروپ ریگولر کے امتحانی فارمز بورڈ ہذا کے اکاؤنٹ سیکشن میں جمع ہوں گے، ان فارمز کے ساتھ پریکٹیکل سیکشن سے جاری کردہ سوالنامہ کی فوٹو کاپی منسلک کرنا ضروری ہے۔ پرائیویٹ طلبہ و طالبات کے امتحانی فارمز مندرجہ بالا بینکوں، بوتھ میں جمع ہوں گے۔ اسکولوں کے سربراہان کو تاکید کی جاتی ہے کہ فارمز کو جمع کروانے کیلئے طلبہ و طالبات کو انفرادی طور پر بورڈ نہ بھیجا جائے بلکہ تمام طلبہ و طالبات کے امتحانی فارمز ایک ساتھ وہ خود جمع کروائیں۔

متعلقہ عنوان :