سندھ ہائیکورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دے دیا

منگل 13 اکتوبر 2015 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کے لیے 20 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔پرائیوٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت درخواستوں گزاروں کی وکیل مہرین ابراہیم نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق نجی اسکول 5 فیصد سالانہ سے زیادہ فیسوں میں اضافہ نہیں کرسکتے۔

بتایا جائے کہ ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن نے2001سے اب تک نجی اسکولوں کے خلاف کیا کارروائی کی ہے۔عدالت نے فیسوں میں اضافے سے متعلق تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ درخواست 300سے زائد والدین کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :