کراچی ٗکانگووائرس کا ایک اور کیس، تعداد 5 ہوگئی

منگل 13 اکتوبر 2015 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) کراچی میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، جسکے بعد شہر میں اس سال کے دوران کانگو کے شکار افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے، اورنگی ٹاؤن کا رہائشی 23 سالہ نوجوان کانگو وائرس کا شکار ہوا ہے، جسے سول اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے16 مئی کو کانگو وائرس کا پہلا شکار بھینس کالونی کا قصاب 38 سالہ صابر چل بسا، اس سے پہلے لانڈھی کے 60 سالہ سردار،22ستمبر کو کانگو وائرس کا شکار ہوئے، سردار کو قے کے ساتھ خون آرہا تھا، ڈاکٹروں نے ڈینگی وائرس کا شبہ ظاہر کیا تاہم خون کے نمونوں کی رپورٹ آنے پر اس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی، جسے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پشاور، کوئٹہ اور ژوب میں کانگو وائرس سے اموات نے شہریوں کو خوفزدہ کردیا ہے، جہاں کانگو نے دو درجن سے زائد افراد کو زندگی کی روشنیوں سے موت کی تاریکیوں میں دھکیل دیا ہے

متعلقہ عنوان :