کراچی ٗ10کالعدم تنظیمیں، 66 کمانڈر سرگرم عمل ہیں،رپورٹ

منگل 13 اکتوبر 2015 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) کراچی میں 300 سے زائد دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ خفیہ اداروں نے رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کردی ہے۔شہر قائد میں 300سے زائد دہشتگردوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔ خفیہ اداروں نے اعلی حکام کو رپورٹ ارسال کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شہر میں دس کالعدم تنظیمیں کام کر رہی ہیں جن کے 66 کمانڈرز سرگرم عمل ہیں۔ ہر کمانڈر 5 سے 6 دہشت گردوں پر مشتمل گروپ چلا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ نے کچھ دہشت گردوں کے سر کی قیمت مقرر کر رکھی ہے۔جبکہ چند کالعدم تنظیموں کو سیاسی اور رفاہی اداروں کی معاونت بھی حاصل ہے۔ کچھ کالعدم تنظیمیں باہمی اشتراک سے کام کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :