کراچی: مختلف پولیس مقابلوں میں 2 دہشت گرد ہلاک، 3 ملزمان گرفتار

منگل 13 اکتوبر 2015 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) بلدیہ کے علاقے گلشن غازی سے ایک شخص کی پانچ روز پرانی لاش ملی۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب اورنگی ٹان اقبال مارکیٹ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ٹارگٹ کلر زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم آفتاب عرف ڈینگو ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل لیاری کلری اور چاکیوڑاہ میں پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔ ایس ایس پی سٹی فداحسین کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ہلاک ملزم زوہیب پیپلز پارٹی کے ایم این اے واجا کریم داد کے قتل میں ملوث ہے۔ ہلاک ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان سمیت متعدد ورداتوں میں مطلوب تھے۔ دوسری جانب پریڈی میں پولیس نے کارروائی کر کے خاتون سے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

متعلقہ عنوان :