کراچی ٗتودہ سانحہ کے جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا

منگل 13 اکتوبر 2015 18:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) کراچی کے سانحہ گلستان جوہر میں جاں بحق ہونے والے افراد کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا۔سانحہ میں جھگیوں پر مٹی کا تودہ گرنے سے 7 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر جلیل قادر کے مطابق سانحہ گلستان جوہر میں جاں بحق ہونے والے افراد کا پوسٹ مارٹم نہیں کرایا گیا۔قوانین کے تحت کسی حادثے میں جاں بحق افراد کا پوسٹ مارٹم کرانا ضروری ہوتا ہے۔تاہم واقعہ کے بعد میتوں کو فوری طور پر ایدھی سرد خانے منتقل کردیاگیا۔پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات میں پوسٹ مارٹم رپورٹ انتہائی اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :