سندھ ہائیکورٹ نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے حوالے سے دائر درخواست حکومتی جواب کے بعد نمٹادی

منگل 13 اکتوبر 2015 18:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے حوالے سے دائر درخواست حکومتی جواب کے بعد نمٹادی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں پی ایم اے کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی کہ گورنر سندھ نے وزیر اعلی کی جانب سے وائس چانسلر کے لئے جو نام تجویز کیے تھے اس کو نظر انداز کرتے ہوئے گورنر سندھ نے نوشاد شیخ کو تعینات کردیا ہے جو کہ غلط ہے لہذا ن کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا جائے عدالت نے اس درخواست پر ڈاکٹر نوشاد شیخ کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن معطل کردیا تھا منگل کو ہونے والی سماعت کے موقع پر عدالت کو سرکاری وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر نوشاد شیخ کی تعیناتی کے لیئے گورنر سندھ کی جانب سے جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا گیا ہے سرکاری وکیل کیا جانب سے جواب جمع کیے جانے کے بعد عدالت نے درخواست نمٹادی

متعلقہ عنوان :