سندھ ہائی کورٹ نے عدالتوں کا گھیراؤ اور صحافیوں کے تشدد سے ،متعلق کیس کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کردی

منگل 13 اکتوبر 2015 18:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے عدالتوں کا گھیراؤ اور صحافیوں کے تشدد سے ،متعلق کیس کی سماعت 20اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے 23 مئی 2015 میں ذوالفقار مرز اکی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت کا گھیراؤ اور صحافیوں پر تشدد کا ازخود نوٹس لیا تھا اس کیس میں عدالت نے ڈی آئی جی ویسٹ ایس ایس پی سیکورٹی میجر ریٹارئرڈسلیم کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا جس کا جواب دونوں کی جانب سے عدالت میں جمع کرایا گیا ہے جبکہ دونوں نے عدالت سے غیر مشروط معافی بھی مانگ لی ہے اپنے جواب میں دونوں افسران کا کہنا ہے کہ ہم معزز عدالت اور عدالتی افسران کی عزت کرتے ہیں اور ہمیشہ عدالتی احکامات پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے سندھ پولیس کا مقصد عدالت کی توہین کرنا نہیں تھا ہم عدالت سے معافی مانگ کر خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ تے ہیں۔

ڈی آ ئی جی ویسٹ کا اپنے جواب میں کہنا تھا کہ میں واقعہ والے دن ہائیکورٹ کے باہر موجود نہیں تھا اور پولیس بھی درخواست گزار کی حفاظت اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے موجود تھی اور یہ اقدامات سیکورٹی کے لیے کئے گئے تھے

متعلقہ عنوان :