انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر286رنز بنا لئے

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 13 اکتوبر 2015 18:37

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر286رنز ..

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13اکتوبر۔2015ء) متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے کھیل ختم ہونے تک 4وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز بنائے ہیں ، پاکستان کی اننگز کی خاص بات شعیب ملک کی طویل عرصے بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے بعد شاندار سنچری ہے، انہوں نے 124ناقابل شکست رنز بنائے، محمد حفیظ بدقسمت رہے اور2رنز کے فرق سے سنچری نہ بنا سکے،98رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے، کپتان مصباح الحق 3، یونس خان38اور شان مسعود2رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے، کھیل ختم ہونے پر شعیب ملک124اور اسد شفیق 11رنز پر بلے بازی کر رہے تھے، انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے2، سٹیورڈ براڈ، بین سٹوکس نے1، 1وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :