سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کو اعلیٰ اور پیشہ وارانہ مہارت کی بنا پرآئی ایس او سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا

منگل 13 اکتوبر 2015 18:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) سندھ پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کو انٹر نیشنل اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن (ISO)کی جانب سے بین الاقوامی معیار کے مطابق تسلیم کرتے ہوئے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جار ی کر دیا گیا ۔ SSUپاکستان کا پہلا انسداد دہشت گردی ،اہم شخصیات وحساس تنصیبات کی حفاظت کیلئے پولیس یونٹ ہے جسے بین الاقوامی ادارے یو کاس(UKAS)برطانیہ کی طرف سے ISO 9001:2008 امتیازی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ۔

SSUاب دنیا کی اعلیٰ معیاری اداروں میں سے ایک ہے جو یونائیٹڈ کنگڈم ایکریڈیشن سسٹمز برطانیہ کی فہرست میں شامل ہوچکا ہے ۔ISOکے تسلیم شدہ ادارے امریکہ ، برطانیہ اور بیشتر یورپی ممالک میں قائم ہیں ۔ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں بین الاقوامی طرز اور معیار کے مطابق کام کیا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس یونٹ میں ہر شعبہ کے ماہرین تندہی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔

ایس ایس یو میں بھرتی کا عمل میرٹ اور شفافیت پر مبنی ہے جو کہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس NTSکے ذریعے عمل میں لایا جارہا ہے ۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے یہ بات باعثِ فخر ہے کہ ان کے ملک اور صوبے میں ایسا یونٹ بھی ہے جو کہ بین اقوامی معیار کے اداروں کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے ۔ ایس ایس یو کی قیادت اور یونٹ پاکستان کے دوسرے قانون نافذ کرنے والے اداورں کے لئے ایک مشعلِ راہ ہے ۔ ISOسے تصدیق کے بعد ایس ایس یو اب ایک بین الاقوامی معیار کی پولیس کی حیثیت سے دنیا کے نقشہ پر ابھر کے سامنے آچکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :