پنجاب یونیورسٹی آسا کے مطالبے پر ایم فل تھیسز الاؤنس بڑھانے کی منظوری

منگل 13 اکتوبر 2015 18:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن (آسا) کے مطالبے پر پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ایم فل تھیسز سپروائیز الاؤنس پانچ ہزا ر سے بڑھا کرساڑھے سات ہزار روپے کرنے کی منظوری دیدی جبکہ ٹاؤن ۔I اور IIمیں رہائشی سہولیات کی بہتری اور ٹاؤن۔ IIIکے لئے زمین خریدنے کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

آسا کی مجلس عاملہ کے وفد نے صدر ڈاکٹر حسن مبین عالم ، ئانب صدر پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری اور سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین کی قیاد ت میں گزشتہ روز وائس چانسلر کے کمیٹی روم میں ملاقات کی جس میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شاہد منیر، اقامتی آفیسر اول پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، قائم مقام خزانہ دارراؤمحمد شریف اور اقامتی آفیسر دوم ملک محمد ظہیربھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وفد نے وائس چانسلر سے مطالبہ کیا کہ لسانیات کے ریسرچ جرنلز کی ایچ ای سی سے منظوری میں مشکلات درپیش ہیں جس پر ڈاکٹر مجاہد کامران نے فوری طور پرمعاملہ چیئرمین ایچ ای سی کی سطح پر اٹھایا اور مسئلہ کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تاکہ یونیورسٹی میں تحقیق کو مزید فروغ مل سکے۔ آسانے ٹاؤن 1 اور 2 کے مسائل کے فوری حل ،اردلی الاؤنس کی بحالی، اساتذہ کے لئے ایک نئی ویگن خریدنے ، ہاسٹلوں اور رہائشی کالونی میں گھروں کی مرمت تیز اورمعیاری بنانے کے لئے مطالبات پیش کئے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہاہے کہ ٹاؤنIIIکی زمین خریدنے سے قبل یونیورسٹی لیگل ایڈوائزر سے قانونی مشورہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر ٹاؤن Iاور IIٹاؤن کے مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

متعلقہ عنوان :