سیاست صرف امراء کا کھیل اور جمہوریت استحصالی اشرافیہ کی یرغمال ہے‘ تحریک عوامی حقوق

پاکستان میں سیاست غریب اور آم آدمی کے لیے نو گو ایریا ہے‘عظیم طارق کی سندھ کے صدر شہزد احمد رند سے گفتگو

منگل 13 اکتوبر 2015 18:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) تحریک عوامی حقوق پاکستان کے صدر عظیم طارق نے کہا ہے کہ سیاست صرف امراء کا کھیل اور جمہوریت استحصالی اشرافیہ کی یرغمال ہے،پاکستان میں سیاست غریب اور آم آدمی کے لیے نو گو ایریا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک عوامی حقوق سندھ کے صدر شہزاد احمد رندسے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسیکر یٹری جنرل امجد ایڈووکیٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک پارٹی گزشتہ کئی عشروں سے بھٹو کے نام پر سندھ کے غریب ہاریوں اور مزدورں کا استحصال کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومتوں کی تبدیلیسے صرف چند خاندانوں کی جائیدادوں اور بینک بیلنس میں اضافے کے علاوہ کچھ نہیں بدلتا ۔اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات زیشان حسن ایڈوکیٹ نے کہا کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں جس طرح الیکشن کمیشن کی طرف سے مقرر کی گئی اخراجات کی حد کو پی ٹی آئی اور ن لیگ کی طرف سے جس طرح کروڑوں روپیہ خرچ کر کے قوانین کو پا مال کیا گیا اس سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ تبدیلی اور انقلاب کا شور مچانے والوں کا اصل مسئلہ کسی طرح اقتدار حاصل کرنا ہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :