ضمنی انتخابات میں (ن) کا شیر اپنے ہی دو امیدواروں کو ہڑپ کر گیا ،تیسرا بمشکل جان بچاسکا ‘ پی ٹی آئی پنجاب
انصاف نہ ملنے اور غربت کے باعث خود کشیاں(ن) لیگ کی حکومت کا ’’ٹریڈ مارک ‘‘ہے ‘ جمشید چیمہ کی میڈیا سے گفتگو
منگل 13 اکتوبر 2015 18:31
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) تحریک انصاف پنجاب میڈیا ٹاسک فورس کے کنوینر جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ انصاف نہ ملنے اور غربت کے باعث خود کشیاں(ن) لیگ کی حکومت کا ’’ٹریڈ مارک ‘‘ہے ،ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کا شیر اپنے ہی دو امیدواروں کو ہڑپ کر گیا جبکہ تیسرا امیدوار بمشکل خود کو بچانے میں کامیاب ہوا ، عمران خان کا موقف درست ثابت ہو چکا ہے کہ (ن) لیگ والے امپائرز کو ساتھ ملائے بغیر میدان میں نہیں اترتے اور این اے 122میں ووٹر لسٹوں میں ہیر پھیر اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے مظفر گڑھ میں پولیس کو شکایت کے باوجود انصاف نہ ملنے پر لڑکی کی خود سوزی کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات روزکا معمول بن چکے ہیں لیکن اس کے باوجود حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے سب اچھا کی رپورٹ دے رہی ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.