Live Updates

عمران خان (کل )لاہور پہنچیں گے ، حلقہ این اے 122کے کارکنوں سے خطاب کرینگے

منگل 13 اکتوبر 2015 18:30

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان ( بدھ ) کو لاہور پہنچیں گے ، حلقہ این اے 122کے کارکنوں سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق عمران خان نے 11اکتوبر کو حلقہ این اے 122کے ضمنی الیکشن کے موقع پر لاہور آنا تھا مگر بعض وجوہات کی بناء پر وہ نہیں آئے تھے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کل ( بدھ ) کو لاہور آئیں گے اور حلقہ این اے 122گڑھی شاہو میں شام 5بجے کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :