سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ نے دورہ کے دوران ڈیوٹی میں غفلت ،لاپرواہی برتنے پر 17اہلکاروں کو شوکاز جاری کردیئے
مغلپورہ ،شادمان،اچھرہ،نواں کوٹ،سمن آباداور ٹریفک ہیلپ لائن آفس راستہ کنٹرول کا سرپرائز وزٹ کیا ،ڈیوٹی سے غیر حاضری ،غفلت ،لاپرواہی، رانگ پارکنگ اورتجاوزات کے خلاف ٹھوس کارروائی نہ کرنے پر احکامات دیئے گئے
منگل 13 اکتوبر 2015 18:30
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء)چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے مغلپورہ،شادمان،اچھرہ،نواں کوٹ،سمن آباداور ٹریفک ہیلپ لائن آفس راستہ کنٹرول کادورہ کیا،ڈیوٹی میں غفلت، کوتاہی،رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف موثر کارروائی نہ کرنے پراے ایم ٹی او،لفٹر انچارج اور ڈرائیور سمیت17وارڈنزکو شوکاز نوٹس جاری کردیئے۔
انہوں نے تمام ڈی ایس پیزاورسیکٹرز انچارجز کو سختی سے ہدایت کی کہ اپنے اپنے علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے۔ چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے مغلپورہ،شادمان،اچھرہ،نواں کوٹ،سمن آباداور ٹریفک ہیلپ لائن آفس راستہ کنٹرول کا سرپرائز وزٹ کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے مغلپورہ چوک کے گردونواح میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس کارروائی نہ کرنے پرلفٹر انچارج عابداور ڈرائیورسہیل کو شوکازجاری کردیا۔
ٹریفک سیکٹر شادما ن کے وارڈنزشہزاد،اشفاق،محمدعلی اور سلیم کوپل نہر جیل روڈ پر ڈیوٹی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے،سیکٹر اچھرہ کے عرفان کو مناسب ٹرن آؤٹ نہ ہونے پر،سیکٹر نواں کوٹ میں سپیشل ڈیوٹی آئے ہوئے ٹریفک وارڈنزاحتشام ،عمران ،مختار،طاہر،قادر،اے ایم ٹی او اشتیاق اور سجاد کو شوکاز نوٹس کا حکم دیدیا۔ طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کنٹرول آفس راستہ کنٹرول کا وزٹ کیا اور ڈیوٹی سے غیر حاضر ٹریفک وارڈنزحسنین،کاشف اور رؤف کوبھی شوکاز جاری کردیا۔ انہوں نے کہا کہ رانگ پارکنگ اور تجاوزات کیخلاف ٹھوس اقدامات نہ کرنے والے افسران اور وارڈنز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اپنے علاقوں میں رانگ پارکنگ اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر دفتر ارسال کریں۔مزید اہم خبریں
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.