ٹیکس معاملات میں تارکین وطن کی معاونت کے لئے ایف بی آر میں فوکل پرسن کی نامزدگی کا فیصلہ
فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی کے درمیان اجلاس کے دوران کیا گیا افضال بھٹی نے وزیر خزانہ کو تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیے اوورسیز پاکستانیزکمیشن کی کاوشوں سے آگاہ کیا
منگل 13 اکتوبر 2015 18:30
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی درخواست پر منسٹری آف فنانس حکومت پاکستان نے ٹیکس معاملات میں تارکین وطن کی معاونت کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں فوکل پرسن کی نامزدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی کے درمیان اسلام آباد میں ایک اجلاس کے دوران کیا گیا۔
کمشنر اوورسیز پاکستانیزکمیشن پنجاب افضال بھٹی نے وفاقی وزیر خزانہ کو تارکین وطن کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور ٹیکس معاملات کے حوالے سے تارکین وطن اور ان کے خاندانوں کی سہولت اور انہیں اس ضمن میں معلومات فراہم کرنے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریوینو میں فوکل پرسن کی نامزدگی کی درخواست کی ۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دلایا کہ اس ضمن میں فوکل پرسن کی نامزدگی جلد کر دی جائے گی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہاکہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن تارکین وطن کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کرے تاکہ اگلے بجٹ سے قبل ان پر غوروخوض مکمل کیاجاسکے ۔کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے وفاقی وزیر خزانہ کو تارکین وطن کے مسائل کے حل کے لیے کمیشن کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب خواجہ داؤد ، اسسٹنٹ کمشنر شبیراحمد ڈوگر اور وزارت خزانہ کے حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔مزید اہم خبریں
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
-
لاہور سمیت 5 بڑے شہروں میں "اپنی چھت اپنا گھر" پروجیکٹ کی اصولی منظوری
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.