سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج چودھری اعجاز احمد کی نمازِ جنازہ ادا: چیف جسٹس منظور احمد ملک سمیت دیگر جج صاحبان کی شرکت

منگل 13 اکتوبر 2015 18:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج مسٹر جسٹس (ر) چودھری اعجاز احمد کی نماز جنازہ مسجد اللہ ْاکبر مسجد چوک ڈی ایچ اے میں ادا کی گئی اور انہیں قریبی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس منظور احمدملک، مسٹرجسٹس اعجاز الاحسن اور مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سمیت دیگر حاضر و ریٹائرڈ جج صاحبان ،وکلاء اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

۔مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن و قل خوانی کل مورخہ 14 اکتوبر بروز بدھ مذکورہ بالا مسجد میں سہ پہر تین بجے شروع ہوگی جبکہ دعا چار بجے ہوگی۔بعد ازاں چیف جسٹس منظور احمد ملک نے نارنگ منڈی میں سابق ممبر پنجاب بار کونسل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اسحاق گجر کی والدہ کے نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔