پنجاب یونیورسٹی کا بی ایس سی کا طالب علم شراب کے نشہ میں دھت افراد کی فائرنگ سے جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہوگیا،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا

منگل 13 اکتوبر 2015 18:17

پنجاب یونیورسٹی کا بی ایس سی کا طالب علم شراب کے نشہ میں دھت افراد کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پنجاب یونیورسٹی کا بی ایس سی کا طالب علم شراب کے نشہ میں دھت افراد کی فائرنگ سے جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والے طالب علم کی نعش کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق ہونے والے طالب علم کا تعلق خیبرپختونخواہ سے تھا۔

پنجاب میں تعلیم کے حصول کے لئے آیا ہوا تھا ایک ملزم کے گرفتار ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 24سالہ عزیز خاں اپنے دوست عمران کے ساتھ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔ دونوں دوست نواب ٹاؤن کے علاقے میں واقع پرائیویٹ یونیورسٹی کے قریب واپع ہوسٹل میں رہائش پذیر تھے۔ سوموار اور منگل کی درمیانی شب دونوں دوست ہوسٹل جارہے تھے کہ شراب کے نشے میں دھت کار سوار نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس سے دونوں طالب علم شدید زخمی ہوگئے ۔ جنہیں طبی امداد کے لئے لے جایا گیا جہاں پر عزیز کاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا کالا گجر گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔