ویب کوپ نے ملک کے حقیقی اقتصادی مسائل حل کرنے بے روزگاری پر قابو پانے اور عوام کو خوشحالی دینے کے لیے پانچ نکاتی ایجنڈے کا اعلان کر دیا ہے

ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی تفریق ختم کرنا ہوگی دونوں طرف سے یکساں زور لگانا ہوگا

منگل 13 اکتوبر 2015 18:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) ویب کوپ نے ملک کے حقیقی اقتصادی مسائل حل کرنے بے روزگاری پر قابو پانے اور عوام کو خوشحالی دینے کے لیے پانچ نکاتی ایجنڈے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے حکومت اور اپوزیشن کی تفریق ختم کرنا ہوگی دونوں طرف سے یکساں زور لگانا ہوگا ویب کوپ پنجاب کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے گزشتہ جاری کردہ ایجنڈا کی شق نمبر ایک کے مطاق بیرونی دنیا میں پاکستان کا کاروباری امیج درست کرنے کے لیے تمام سیاست دانوں کو بیرون ملک پاکستان کے اندرونی مسائل کو ہرگز چھیڑنا نہیں چاہئے ملک کے اتحاد و یکجہتی بہترین سرمایہ کاری ماحول اور خوشحالی کے منصوبوں کا ذکرکرنا چاہئے ایجنڈے کی شق نمبر 2 کے مطابق خارجہ سرمایہ کاری پاکستان کے لیے بے حد ضروری ہے اس کے لیے اندرون ملک ماحول سازگار بنانا ضروری ہے حکومت انفرا سٹرکچر خوب سے خو ب تر بنائے اور اپوزیشن وقتی طور پر مخالفت برائے مخالفت چھوڑ دے تاکہ کاروباری ادارے اور صنعتوں کا جال بچھے اور روزگار کے مواقع بڑھیں بے روز گاری پر قابو پایا جا سکے ایجنڈے کی شق نمبر 3 کے مطابق کالا باغ ڈیم ملکی زراعت اور صنعت کو پانی اور بجلی کی فراہمی کے لیے سود مند ترین منصوبہ ہے ملک بھر کے عوام اور ایوانہائے صنعت و تجارت اس کی تعمیر بارے متفق اور یکسو ہیں سیاسی جماعتوں کو بھی یکسو ہوجانا چاہئے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کی مخالفت میں انڈیا پیش پیش ہے ہر سال اربوں روپے مخالف لابی پر خرچ کر رہا ہے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو ڈیم کی مخالفت میں انڈیا کا ہمنوا نہیں بننا چاہئے بلکہ اس کی جلد تعمیر کے لیے متفقہ اور توانا آواز کا حصہ بننا چاہئے ایجنڈے کی شق نمبر 4 کے مطابق پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پر جلد از جلد عملدرآمد کرانا ہے گیس کی قلت کی وجہ سے سردیوں میں صنعتوں کو گیس نہیں ملتی اور برآمدی آرڈرزکی تعمیل نہیں ہو پاتی ملکی برآمدات پر شدید منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں امریکہ اس معاہدے پر عملدرآمد میں بہت بڑی رکاوٹ تھا ایران پر سے تجارتی پابندیاں اٹھنے کے بعد دونوں برادر ملکوں کے مابین بات چیت چل رہی ہے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے معاہدے پر فوری عملدرآمد کے لیے متفقہ آواز بلند کرنے سے حکومت کے موقف کو تقویت ملے گی ایجنڈے کی شق نمبر 5 کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر و تکمیل کے لیے مکمل اتفاق رائے پیدا کیا جائے تاکہ مخالفت کرنے والوں کا منہ بند ہو جائے پاکستان میں خوشحالی کے ضامن منصوبہ کے بارے میں اندرون و بیرون ملک خلفشار پیدا کرنے کے لیے انڈیا ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاق کی طاقت سے منصوبے کو کامیاب بنا کر پاکستان میں خوشحالی کا مین گیٹ کھولنا چاہئے ملک طاہر جاوید نے اس موقع پر کہا ہے کہ عوام کو خوشحالی دینا حکومت اور اپوزیشن دونوں کی یکساں ذمہ داری ہے ویب کوپ کے ایجنڈے کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی تفریق ختم کرکے یکساں زور لگائیں گی تو برسوں کا سفر مہینوں اور مہینوں میں ترقی وخوشحالی کا طے ہونے والا سفر دنوں میں مکمل ہو جائے گا

متعلقہ عنوان :