مکین گنبد خضری ﷺ سے اپنا تعلق مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔دنیا کی کوئی باطل قوت تمہارے سامنے دم نہیں مار سکتی ،اے ٹی،آئی

انجمن طلباء اسلام کے ممتاز طالب علم رہنما محمد اکرم رضوی کا عشق رسول ﷺ کانفرنس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب

منگل 13 اکتوبر 2015 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) اے ٹی آئی کے ممتاز طالب علم رہنما محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ اہل سنت کی حقیقی قوت کارکنان انجمن ہیں ۔آپ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق کی فضا ء کو قائم رکھتے ہوئے سوئے منزل رواں دواں رہیں ۔ وہ دن دور نہیں جب یہ ملک نظام مصطفی ﷺ کی بہاروں سے بھر جائے گا ۔ہر طرف کملی والے کے نظام کی حکمرانی ہو گی ۔

اور نبی کریم ﷺ کا جھنڈا سب نیلے پیلے جھنڈوں کو سرنگوں کرکے امن کے ساتھ لہرا رہا ہو گا ۔دنیا کی امامت صرف اور صرف امت مسلمہ نے کرنی ہے ۔اپنے آپ کو قران و حدیث اور جدید علوم سے آراستہ و پیراستہ کرکے عمل کی دنیا میں اترنا ہو گا ۔مکین گنبد خضری ﷺ سے اپنا تعلق مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔دنیا کی کوئی باطل قوت تمہارے سامنے دم نہیں مار سکتی ۔

(جاری ہے)

خوف خدا اور عشق رسول ﷺ ایسے ہتھیار ہیں جن کے سامنے دنیا کا ہر ہتھیارناکام اور بے کار ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عشق رسول ﷺ کانفرنس سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس کی صدارت سنی اتحاد کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین اور سابق مرکزی صدر ا ے ٹی آئی سید جواد الحسن کا ظمی نے کی ۔اکرم رضوی نے کہا تعلیمی اداروں میں طلبہ برادری کی رہنمائی کیلئے انجمن کا کردار ایک رہنماسا ہے ۔

جس طرح انجمن کے کارکنان محبت رسول ﷺ اور طلباء حقوق کیلئے بے لوث کام کر رہے ہیں دیگر طلباء تنظیموں کیلئے منیارہ نور ہے ۔طلباء تنظیموں کو انجمن کا ساتھ دینا چاہیے اور اگرباقی طلباء تنظیمیں بھی سیاست دانوں کا دم چھلہ بننے کی بجائے صرف تعلیمی اداروں تک اپنی سرگرمیاں محدود کر دیں تو تعلیمی ادارے مقتل گاہوں کی بجائے امن و آشتی کا گہوارہ بن سکتے ہیں۔

انجمن کے رہنما نے مزید کہا قید و بند کی صعوبتیں اور جیل کی سلاخیں عشق رسول ﷺ کے پیغام رسانوں کے راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں ۔کیونکہ ہم بازار مصطفے ﷺ میں بک چکے ہیں ۔نوجوان طالب علموں کی سوچوں کے دھاروں کا رخ مقام مصطفی ﷺ کے تحفظ، نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کی طرف موڑنا ہو گا۔نوجوان قوموں کا سرمایہ عظیم ہوتے ہیں ۔ْقوموں کے عروج و زوال میں نوجوانوں بالخصوص طلباء کا بنیادی کردار ہوتا ہے ۔`

متعلقہ عنوان :