ملتان، بہاولپور، گجرات، سیالکوٹ اور اٹک کی جیلوں میں سزائے موت کے منتظر 9قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

منگل 13 اکتوبر 2015 18:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں انسپکٹر جنرل آف پولیس جیل خانہ جات کے ذرائع کے مطابق پنجاب کے اضلاع ملتان، بہاولپور، گجرات، سیالکوٹ اور اٹک کی جیلوں میں سزائے موت کے منتظر 9قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ پھانسی کی سزا پانے والوں میں 2سگے بھائی بھی شامل ہیں جبکہ ایک قید ی کی پھانسی کو لواحقین کے راضی نام کے بعد موخر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سنٹرل جیل ملتان میں قتل کے 2مجرموں محمد شفیع اور محمد اکرم کو الصبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم محمد شفیع نے ڈکیتی کے دوران اسلم نای شخص کو قتل کردیا تھا جبکہ دوسرا مجرم محمد اکرم نے زمین کے تنازعہ پر ماجد کو قتل کردیا تھا۔ بہاولپورکی سنٹرل جیل میں قتل کے مقدمہ میں سزائے موت کی سزا پانے والے 3مجرموں کو پھانسی دے دی۔

(جاری ہے)

پھانسی پانے والوں میں غلام قادر اور غلام سرور نے 2012ء میں خاتون سمیت 2افراد کو قتل کردیا تھا جبکہ مجرم تھیندو نے 2001ء میں بیو سمیت 2افراد کو قتل کردیا تھا۔ تینوں مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ گجرات کی ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی کے 2مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ مجرم اسلم اور مجرم اعظم نے1999ء میں معمولی تنازعہ پر اپنے سسر کو قتل کردیا تھا۔ مجرم اسلم اور اعظم آپس میں سگے بھائی ہیں۔ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں مجرم محمد اکرم کو بھی پھانسی دے دی گئی۔ اس نے 1999ء میں ایک شخص کو قتل کردیا تھا جبکہ مجرم نیاز کی صلع کے بعد موخر کردی گئی۔ مجرم نیاز نے 2002میں اپنی بیوی کو قتل کردیا تھا۔ مقتولہ بیوی کے لواحقین کی جانب سے راضی نامہ پر اس کی پھانسی کو موخر کردیا گیا

متعلقہ عنوان :