فوجی عدالت سے سزائے موت، سپریم کورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو تیاری کیلئے دو ہفتے کا وقت دیدیا

منگل 13 اکتوبر 2015 18:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے فوجی عدالت کی جانب سے سزائے موت کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو تیاری کیلئے دو ہفتے کا وقت دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے منگل کے روز مقدمے کی سماعت کی درخواست گزار کی جانب سے کرنل ریٹائرڈ اکرم پیش ہوئے اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر الرحمان بھی پیش ہوئے اور بتایا کہ انہوں نے اس مقدمے میں تیاری نہیں ہے مزید وقت دیا جائے تاکہ تیاری کی جاسکے جس پر عدالت نے وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :