سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف بینرز کیس میں اسلام آباد پولیس سے 16 نومبر تک پیش رفت رپورٹ طلب کر لی

منگل 13 اکتوبر 2015 18:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے عدلیہ مخالف بینرز کیس میں اسلام آباد پولیس سے 16 نومبر 2015ء تک پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ نے منگل کے روز مقدمے کی سماعت کی ڈپٹی اٹارنی جنرل ساجد بھٹی پیش ہوئے اور انہوں نے پولیس کی جانب سے اب تک کی گئی تحقیقات پر مشتمل رپورٹ پیش کی اور بتایا کہ 29 ملزمان سے 17 ملزمان کو بے گناہ اور بقیہ 12 ملزمان میں 10 ملزمان کے خلاف چالان پیش کر دیا گیا ہے اصل ملزمان تک رسائی نہیں مل سکی ہے۔

اس پر درخواست گزاروں نے عدالت سے کہا کہ یہ رپورٹ ایماندارانہ نہیں ہے اس پر عدالت نے کہا کہ اس پر عدالت کیا کر سکتی ہے بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 نومبر تک کے لئے ملتوری کر دی۔