مارچ 2018تک 14ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی جائے گی، موجودہ حکومت نے دو سالوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم میں 15فیصد اضافہ کیا ؛وزیر خزانہ اسحاق ڈار

عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کر دیا، معیشت کے استحکام کے لئے کوریاکے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کو تیار ہیں ؛سیمینار سے خطاب

منگل 13 اکتوبر 2015 18:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مارچ 2018تک 14000 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی جائے گی موجودہ حکومت نے دو سالوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت دی جانے والی رقم میں 15فیصد اضافہ کیا ہے عالمی اداروں نے پاکستان کی معیشت پر اعتماد کا اظہار کر دیا ہے معیشت کے استحکام کے لئے کوریاکے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں انسٹیویٹ آف پالیسی ریفارم کے تحت ہونے والے معاشی ترقی کے حوالے سے ایک سیمینار میں کہی وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے اس کے لئے ملک میں مختلف منصوبوں پر کام شروع کر رہے ہیں دیامر بھاشا ڈیم پاکستان کے لئے بہت ضروری ہے اس سے نہ صرف بجلی حاصل ہو گی بلکہ پانی کو ذخیرہ کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ مارچ 2018تک 14000 میگاواٹ واٹ بجلی سسٹم میں شامل کردی جائے گی اور ملک میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار امن و امان کی صورتحال کی بہتر ی تک ملک میں آنے کو تیارنہ تھے موجودہ حکومت نے ضرب عضب آپریشن کر کے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج بحال ہو گیا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار ملک میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ حکومت کی طرف سے لیے جانے والے قرضوں کو واپس کرنے کے لئے حکومت آئی ایم ایف کے پاس گئی وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستانی معیشت کی بحالی اور استحکا م کے لیے ہر کسی کے ساتھ مل کر کام کر نے کو تیا ر ہیں انہوں نے کہا کہ کوریا کی حکومت کے ساتھ 2اکتوبر کو توانائی ،صحت اور تعلیم کی ترقی کے لئے ایم او یو سائن کیا تھا ہم معیشت کے استحکام کے لئے کوریا کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کو تیار ہے اس موقع سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا کے کہا کہ1960میں پاکستان کی برآمدات 600ملین ڈالر تھی اور کوریا کی برآمد ات300ملین ڈالر تھیں آج 50سال سے زائدگزرنے کے بعد پالیسوں کے تسلسل کی بدولت کوریا کی برآمدات پاکستان کی برآمدات سے 20گنا بڑھ گئیں ہیں سیمینار سے خطاب کے دوران کوریا کے سفیر نے کہا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک نے ترقی کی انہوں نے تعلیم کو پہلی ترجع دی کوریا نے بھی قیام سے لے کر آج تک تعلیم کو اہم ترجع دی ہے جس کو وجہ سے آج کوریا ترقی کی منازل طے کر رہا ہے انہوں نے پاکستانی حکومت کو تعلیمی حوالے سے اقدامات کرنے کی یدایت کی۔

`