راولپنڈی ؛ صادق آباد میں ایف آئی اے کی کارروائی، سوشل میڈیا ہیک کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 18 نیٹ سرور ، 4 ہارڈ ڈسکس اور 6 کمپیوٹر سمیت جعلی پاسپورٹ ، شناختی کارڈ اور موبائل فون برآمد

منگل 13 اکتوبر 2015 18:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا ہیک کرنے والا تین رکنی گینگ گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضے سے 18 نیٹ سرور ، 4 ہارڈ ڈسکس اور 6 کمپیوٹر سمیت جعلی پاسپورٹ ، شناختی کارڈ اور موبائل فون بھی برآمد کر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایف آئی اے کے خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لاتے ہوئے پولیس کو مطلوب راولپنڈی کے علاقے صادق آباد سے سوشل میڈای ہیک کرنے والا تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق تینوں ملزمان بلال ، ذوالقرنین اور جاوید کا تعلق سرگودھا سے ہے ملزمان گزشتہ کئی عرصہ سے صادق آباد میں رہائش پذیر تھے جو سوشل میڈیا ( فیس بک ، ٹوئٹر ، جی میل یاہو ) کو ہیک کر کے خواتین کو بلیک میل کرتے تھے ملزمان خواتین کی تصویریں ان کے رشتے داروں کو بھیجتے تھے اور مختلف قسم کے مطالبات کرتے تھے ایف آئی اے نے ملزمان کے قبضے سے 18 نیٹ سرور ، 4 ہارڈ ڈسک اور 6 کمپیوٹر سمیت ملزمان جعلی پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور موبائل فون بھی برآمد کر لئے گئے ۔ ایف آئی اے نے ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا اور ان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :