سنی شیعہ میں سے کسی کو غیر مسلم قرار دینا جرم قرار دیا جائے ، محرم الحرام ہمیں رواداری کا درس دیتا ہے؛ آغاز حامد علی موسوی

پاکستان مسائل و بحرانوں کا شکار ہے ،عالمی شیطانی طاقتیں مسلم ممالک کی اینٹ سے اینٹ بجا رہی ہیں ،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے؛سربراہتحریک نفاذ جعفریہ

منگل 13 اکتوبر 2015 18:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ علامہ آغاز سید حامد علی موسوی نے کہا ہے کہ پاکستان مسائل و بحرانوں کا شکار ہے عالمی شیطانی طاقتیں مسلم ممالک کی اینٹ سے اینٹ بجا رہی ہیں وطن عزیز کا آنگ آنگ زخمی ہے ستر ہزار سے زائد سکیورٹی اہلکاروں سمیت نوے ارب سے زائد کے نقصانات اٹھا چکے ہیں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات پر عملدرآمد کیاجائے ، سنی شیعہ میں سے کسی کو غیر مسلم قرار دینا جرم قرار دیا جائے ، محرم الحرام ہمیں رواداری کا درس دیتا ہے ۔

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے ضابط اعزازداری پیش کرتے ہوئے کہا کہ وفاق اور صوبے کوئی ایسا حکم صادر نہ کریں جس سے اعزاداروں کی حق تلفی ہو ملک بھر میں ماتمی جلوس مئی1985ء کے معاہدے کے تحت برآمد ہونگے جس میں کسی قسم کی رخنہ اندازی برداشت نہیں کی جائے گی محرم میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اخوت اور رواداری کے تحت علماء اپنی تقاریر میں اشتعال انگیز الفاظ سے اجتناب کریں الیکٹرانک میڈیا بھی عشرہ محرم میں متنازعہ شخصیات اور کالعدم گروپوں کو میڈیا فرموں پر نہ بلائیں حکومت مجالس کے دوران بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ کرے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے تیس دسمبر کو راولپنڈی میں بلدیاتی انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں جبکہ یہ دن سید الشہداء کا چہلم منایا جائے گا پوری سکیورٹی جلوسوں میں استعمال ہوگی ہماری استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے شیڈول پر نظر ثانی کرے

متعلقہ عنوان :