صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم قاسم معاویہ چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے

منگل 13 اکتوبر 2015 18:06

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم قاسم معاویہ کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا گیا جبکہ دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی پولیس نے سابق صوبائی وزیر پر حملے میں ملوث گرفتار ملزم قاسم معاویہ کو گزشتہ روز سول جج شاہد حمید چوہدری کی عدالت میں پیش کیا اور ملزم سے مزید تفتیش کیلئے تیس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کو منظور کرتے ہوئے فاضل عدالت نے ملزم کو چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کردیا جبکہ اس حملے میں ملزم پانچ ملزمان عمران ستار ، نیاز قاری سہیل ، اویس اور ظہیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :